اگر آپ کے پاس بھی ہنڈا سی جی 125 یا ہنڈا سٹی ، ہنڈا کرولا ہے تو 31 جنوری تک یہ ریکارڈ جمع کروائیں اور ان ہدایات پر عمل کریں۔۔ورنہ نقصان کے ذمہ دا�

محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام پرانی اور نئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31 جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تا کہ بعد ازاں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی اور نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹول فری نمبر 08000-9966 پر رابطہ کر کے اپنے زیر استعمال گاڑی، موٹر سائیکل کی ملکیت، رجسٹریشن، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں