کرپشن کے پول کھُلنے کا ڈر; نواز شریف نے اسحاق ڈار کو لندن میں ہی رہنے کا مشورہ دے دیا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے کرپشن کے پول کھُلنے کے ڈر سے اسحاق ڈار کو لندن میں ہی قیام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شریفوں کو اس بات کر ڈر ہے کہ کہیں اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ بننے کی آفر نہ کر دیں۔ اگر اسحاق ڈار پاکستان واپس آئے تو یہ شریفوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہو گا

جس کے پیش نظر اسحاق ڈار کو لندن میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کیونکہ اسحاق ڈار ایک کمزور دل انسان ہیں، لندن میں ان کی انجیو گرافی ہو جاتی ہے تو شریفوں کو ڈر ہے کہ کہیں پریشر میں آ کر اسحاق ڈار حدیبیہ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس میں بھی کرپشن کے پول نہ کھول دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ کس قدر ہٹ دھرمی سے عدلیہ کا مذاق بنا رہے ہیں ، وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب مسلم لیگ ن کے رہنما بڑی تعداد میں الگ جگہ بیٹھ جائیں گے اور اس کو فارورڈ بلاک نہیں بلکہ ایک الگ جماعت کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ حالات کشیدہ رہیں گے جبکہ 15 دسمبر کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہونے کا بھی امکان ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں