انوشکا شرما کے والد نے ویرات کوہلی کو ایسا تحفہ دیدیا کہ بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹرز بھی ششدر رہ گئے ۔۔ وہ تحفہ کیا تھا ؟

ممبئی  بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شاعری کی کتاب کا تحفہ دے دیا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس پر مصنفہ سے خصوصی طور پر آٹوگراف بھی لیا۔ حال ہی میں انوشکا کے والد نے تیجسوانی دیویا نائک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور اپنے

داماد ویرات کے لیے اسموک اور وسکی نامی کتاب خریدی۔یہ تیجسوانی دیویا کی ایک شاعری کی کتاب ہے جس میں 42 نظمیں شامل ہیں، جو رشتوں پر مبنی ہیں۔انوشکا کے والد نے خاص طور پر

ویرات کو تحفہ دینے کے لیے تیجسوانی دیویا نائک سے ان کی شاعری کی کتاب پر آٹوگراف بھی لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی گذشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اپنی شادی کے موقع پر انوشکا اور

ویرات نے تمام مہمانوں کو معروف شاعر رومی کی ایک کتاب تحفے میں دی تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں کو شاعری سے لگا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں