مجھے ایسی بیوی چاہیے

دیکھو انسان کو اتنا آئیڈیلائز نہیں ہونا چاہیئے میں مسکرایا. جانتے ہو مجھے کیسی لڑکی پسند ہے.

میں ایسی لڑکی کو بیوی بنا نا چاہتا ہوں.جس کی مسکراہٹیں میری شاموں کو معطر کر دے.جب میں تھک کر گھر آوں تو اس کی مہکی آواز میرے دل کے گلشن کو محبت سے بھر دے.جب میں دکھی ہوں وہ پیار سے چائے کی پیالی لائے اور بولو، ہمدم مسکراو، جب میں ہوں تو کیسی پریشانی.جب میں مصیبت میں ہوں تو وہ اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں رکھ کر کہے ، میں نے ساری رات آپ کے لیے دعائیں کی تھیں. مجھے یقین ہے آپ ہر مشکل سے نکل جاو گے.جب میں بھوکا ہوں. وہ کھانے کی ٹرے میرے سامنے لا کر کہے.کچھ لوگ بھوکے بالکل بھی اچھے نہیں لگتے آپ بھی انہی کچھ لوگوں میں سے ہیں. جب میں اس سے روٹھوں. وہ اس سے روٹھوں. وہ میرے سرہانے آکر کہے،بیوی سے روٹھے ہو چائے سے نہیں. کھانا گرم کرکے رکھا ہے. کپڑے بھی پریس کرکے رکھے ہیں. ہاں مگر میں پھر بھی ناراض ہوں. تب مجھے اس پر ڈھیر سارا پیا رآئے اور میں اس سے معافی مانگوں. جب ہم گھومنے جائیں تو میں ہر

منظر میں اس کا ہیرو ٹھہروں.”دیکھو نا تم بالکل اس پہاڑ جیسے ہو، میری نظر میں اونچے، خوبصورت” ، وہ میرے چہرے کو دیکھ کر کہے اور میں بس اس کو دیکھتا رہ جاوں. شب قدر کی رات وہ خصوصی پوچھے ساری رات دعا مانگتے نظر آرہے تھے کیا دعا مانگی.؟َ تو میں بے اختیار بولوں. ہاں جانتی ہو میں نے کیا دعا کی ہے کہ کبھی وہ لمحہ نہ آئے جب تم نظر نہ آو. جب وہ عید پر تیار ہوکر میرے سامنے آئے اور کہے کیسی لگ رہی ہوں. میں بس اس کو دیکھتا رہوں اور وہ شرما کر کہے. آپ تو جھلے ہی ہوتے جا رہے ہیں. ایسے دیکھ رہے ہیں جیسے کبھی دیکھا نہ ہو. تب میں بولوں ہاں، چاند مہینے کی چودہ تاریخ کو ہی سب سے زیادہ کھلا نظر آتا ہے جیسے تم آج. جب وہ دوسروں کے سامنے میرا ذکر کرے تو اس کا سر فخر سے بلند ہو. کوئی بھی اسے میرے حوالے سے طعنے دے تو وہ مسکرا کر کہے:” تم تو اس کی مٹی کی دھول کے برابر بھی نہیں ہو.” کوئی

جب ہمارے درمیاں رنجش پیدا کرنے کی کوشش کرے تو، وہ چبکے سے میرے کان میں آکر کہے:” مجھ سے کبھی غلطی ہو نا مجھے محبت میں ہوئی پہلی غلطی سمجھ کر نظر انداز کر دینا، لیکن کبھی مجھے نظر انداز مت کرنا. ” کبھی حالات کی وجہ سے میری آنکھوں میں آنسو آئیں تو وہ مسٹر بین کی سی ڈی اٹھا لائے اور کہے. جب آپ روتے ہیں نا تو بالکل ایسے ہی لگتے ہیں اور مجھے ایک دم ہنسی آئے. کوئی مجھ سے پوچھے تمھارا بیسٹ فرینڈ کون ہے تو میری نگاہوں میں اس کا عکس ٹھہر جائے. کوئی مجھ سے کہے اس کی جگہ کس کو رکھو گے تو میں بے ساختہ بولوں اس کی جگہ وہی ہی لے سکتی ہے کبھی ہمارے اختلافات ہوں اور کوئی مجھے مشورہ دے کہ اسے چھوڑ دے تو میں اس شخص سے کہوں. صاف صاف کہوکہ سانس لینا چھوڑ دوں. “وہ میرے دل میں دھڑکن کی طرح رہے. میری نگاہ میں واحد عکس کی طرح رہے. وہ میری مسکراہٹ کی وجہ ہو. وہ میرا دن ہو وہی میری شب ہو. وہ میرا عشق ہو. جب میں کبھی کوئی غلط کام کروں نا تو وہ ڈھیر ساری مٹی سامنے لا کر کہے. سنیں ہم سب آخر اسی مٹی میں جائیں گے نا. پھر یہ غلط کام کس لیے. جب میں بھٹکنے لگوں تو وہ روشنی کا نور بن کر میری حفاظت کرے. وہ میری غمگسار، وہ میری کائنات، وہ میری وجہ حیات اور وفا کے چمن کا مہکتا گلاب ہو. اور جب وہ بیمار ہو نا تو میں اس کے لیے کھانا بناوں اور وہ پوچھے اس میں نمک کہاں ہے تو میں کہوں جلدی سے ٹھیک ہو جاو، ورنہ ساری دنیا مجھے بغیر نمک کے سالن جیسی ہی لگ رہی ہے. تم میری زندگی میں بھی ایسے ہی ہو جیسے سالن میں نمک . جب کوئی مجھ سے پوچھے تم اس کے بارے میں اگر کچھ کہنا چاہو تو کیا کہو گے. جب ایسی بیوی ملے گی نا تب میں بے اختیات کہوں گا : “فبایّ آلاء ربّکما تکذّبان” سنو دوست!!! مجھے ایسی لڑکی پسند ہے. ایسی ہی.. وہ مجھے دیکھتا رہا اور کہنے لگا. کیا اس دور میں ایسی لڑکیاں موجود ہوں گی.؟ میں نے کہا تعبیر بھی انہیں ملتی ہے جو خواب دیکھتے ہیں. آسماں بھی انہی کو چمکتا نظر آتا ہے جو رات کا انتظار کرتے ہیں. بات تو ختم ہو گی لیکن دماغ میں سوچوں کا طوفان آ گیا کہ عورت ہمیں ہر.طرح سے نیک.اور پارسا ہی چاہیے لیکن ہم اپنا موزانہ کبھی کرنے کو تیار نہیں اگر صالح بیوی چاہیے.تو خود میں بھی کچھ خوبیاں ہونی چاہیے اور بیشک خدا بہتریں انصاف کرتا • نیک مردوں کے لیے نیک عورتیں• لوگ کہتے ہیں لوگ ٹھیک نہیں اصل میں ان کی سوچ کا معیار بی اتنا ہوتا ہو اتنا ہی سوچ سکتے ہر کسی کو ایک ہی نظر سے دیکھنا لوگوں کا وطیرہ ہے لوگ کہتے ہیں آج گل لڑکیاں ٹھیک نہیں تو میں حیران رہ جاتا کہ یہ.کیسے کسی کو جانے بنا اندازہ کر لیتے اور بنا سوچے سمجھے تہمت لگا دیتے یقیں جانیں لوگوں کی بلا وجہ کی باتوں سے گھروں میں فساد رہتا ہے اور بعض اوقات نوبت گھر اجڑنے تک آ جاتی . ہم اور تو کچھ نہیں لیکن دوسروں کی بیٹیوں کے لیے دعا تو کر ہی سکتے مولا سب کا غزت پردہ محفوظ رکھے اور ہر طرح.کے شر سے محفوظ رکھے الہی.آمین

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں