میں فیشن ایبل تو ہونا چاہتا ہوں

میں فیشن ایبل تو ہونا چاہتا ہوں لیکن ہو نہیں پاتا. موٹے فریم والی عینک آج کل کا فیشن ہے لیکن اللہ جانتا ہے ایسی ہی عینک میری نانی پہنا کرتی تھیں‘ میں نانی کی عینک کو بطور فیشن کیسے پہن لوں؟ آپ نے کبھی لال رنگ کی پینٹ پر گہرے پیلے رنگ کی شرٹ اور پائوں میں نیلے بوٹ دیکھے ہیں؟ کہتے ہیں یہ بھی فیشن ہے.

میں نے ایک فیشن ایبل دوست سے پوچھا تھا کہ میرے لیے کوئی ہلکا پھلکا سا فیشن تجویز کرو. اس نے غور سے میرا جائزہ لیا اور کہنے لگا ”تم بال کھڑے کر لو‘‘. میرے کان کھڑے ہو گئے. وہ کیوں‘ میں کوئی…‘‘ اس نے جلدی سے میری بات کاٹی ”یقین کرو‘ کچھ کچھ فیشن ایبل لگو گے‘ چھوڑو یہ ڈریس شرٹس اور فارمل ڈریسنگ‘ کچھ مختلف نظر آئو. میں نے خوش آئو. میں نے خوش ہو کر اس سے درخواست کی کہ وہ خود ہی میرے بال سیٹ کروا دے. موصوف مجھے ایک زنانہ نما مردانہ پارلر پر لے گئے.

واپسی پر میں نے شیشہ دیکھا تو کانپ گیا‘ میرے بال کانٹوں کی طرح کھڑے تھے. اپنے گھر کی گلی کا موڑ مڑتے ہی ایک محلے دار کی نظر پڑ گئی‘ پہلے تو آنکھیں پھاڑے میرے بال دیکھتا رہا‘ پھر قریب آ کر اِدھر اُدھر دیکھ کر آہستہ سے بولا ”بھابی سے لڑائی ہوئی ہے؟‘ مردانہ کانوں میں بالی پہننا بھی فیشن ہے‘ بغیر جرابوں کے بوٹ پہننا بھی فیشن ہے‘ شرٹ کا اوپر سے دوسرا بٹن کھلا رکھنا بھی فیشن ہے حالانکہ پہلے یہ لفنگا پن کہلاتا تھا. کھانے پینے سے لے کر بول چال‘ گھرکی بناوٹ‘ چہرے کے تاثرات‘ بالوں کی تراش خراش تک ہر چیز فیشن کی محتاج ہو کر رہ گئی ہے. ایک فیشن شو میں تو میں نے ایسے ماڈل لڑکوں کو بھی دیکھا جنہوں نے ”غرارے‘‘ پہن رکھے تھے. غرارے مجھے بھی پسند ہیں لیکن صرف گرم پانی کے. مجھے لگتا ہے میں کبھی فیشن ایبل نہیں بن سکوں گا‘ یہ دُکھ مجھے کھاتا جا رہا ہے. میں ٹنڈ کروا کے اپنے بازو پر ”ٹیٹو‘‘ بنوانا چاہتا ہوں…

ٹی شرٹ اور شارٹ کے نیچے جوگر پہن کر کانوں میں ہینڈز فری لگا کر‘ ہاتھ میں منرل واٹر کی بوتل پکڑ کر شاپنگ کرنا چاہتا ہوں… باتھ ٹب میں نہانا چاہتا ہوں… کڑوی کسیلی کافی پینا چاہتا ہوں… بلکہ یہ سب تو کچھ نہیں‘ میں تو کانٹے سے چائے پینے کا بھی پروگرام بنا رہا ہوں لیکن تاحال کامیابی نہیں ہو رہی. جتنا فیشن ایبل ہونے کی کوشش کرتا ہوں اُتنا ہی روایتی زندگی میں دھنستا چلا جاتا ہوں. میں نے کئی دفعہ کوشش کی کہ بیکری میں میرا ہاتھ چاکلیٹ کی طرف اٹھ جائے لیکن دوسری طرف کریم رول بھی رکھے ہوتے ہیں… ”لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجئے‘‘…‘ کلیجہ دھک سے رہ جاتا ہے… پھر میں‘ میں نہیں رہتا‘ تم ہو جاتا ہوں… کسی فوڈ چین سے سات سو روپے کا برگر کھا لوں تو گھر پہنچتے ہی پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہوں. سو طے ہوا کہ میں فیشن سے کوسوں دور ہوں. میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ میں صرف اسی صورت میں فیشن ایبل بن سکتا ہوں اگر میں کسی کی پروا نہ کروں. یہ طریقہ بھی میں آزما کر دیکھ چکا ہوں‘ ایک دفعہ اُس نے مجھے فیشن ایبل بنانے کی کوشش کرتے ہوئے سختی سے تاکید کی کہ کل میرے ہاں کھانے پر صرف جینز اور ٹی شرٹ پہن کر آنا… میں نے ایسا ہی کیا‘ لیکن جب وہاں پہنچا تو پتا چلا کہ لوگ جوتے بھی پہن کر آئے ہوئے تھے

..

میری توند کیسے ختم ہوئی۔ 3 ہفتوں میں 56 کلو ممکن۔ سونے سے پہلے ایک گلاس پیئیں۔۔
میری توند کیسے ختم ہوئی۔ 3 ہفتوں میں 56 کلو ممکن۔ سونے سے پہلے ایک گلاس پیئیں۔۔
اگر سونے سے قبل آپ یہ کریں تو توند چند ہی دن میں غائب ہو جائے گی۔۔
اگر سونے سے قبل آپ یہ کریں تو توند چند ہی دن میں غائب ہو جائے گی۔۔
یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے! طریقہ سیکھیں>>>
یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے! طریقہ سیکھیں>>>
ڈھلکتے پیٹ سے 11 دن میں چھٹکارا پانے کا گھریلو ٹوٹکہ۔۔۔
ڈھلکتے پیٹ سے 11 دن میں چھٹکارا پانے کا گھریلو ٹوٹکہ۔۔۔
چربی کا موثر تحلیل کار! اگر آپ 80 کلو سے زائد وزن ہیں 3 ہفتے میں 35 کلو گھٹائیں
چربی کا موثر تحلیل کار! اگر آپ 80 کلو سے زائد وزن ہیں 3 ہفتے میں 35 کلو گھٹائیں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں