حکومت بے بس ، صورتحال ہاتھ سے نکل گئی تمام نیوز چینلز کی نشریات بندکردی گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی لائیو کوریج، حکومت نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی لائیو کوریج پر حکومت نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی ہیں ۔ پیمرا نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کے تحت لائیو نشریاتنشر نہ کرے

کیونکہ اس سے آپریشن میں شریک سکیورٹی فورسز کی پوزیشنز براہ راست نشر ہونے سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں میڈیا ہائوسز کو اسٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نیوز چینلز کی نشریات اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد بند کی گئی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں