سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر ”گولیاں“برسا دیں ،فیض آباد دھرنے سے اب تک کی تشویشناک خبر آگئی

فیض آباد انٹرچینج پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس ،واٹرکینن کا استعمال کیا ہے جبکہ پولیس نے علاقہ خالی کرانے کے لیے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسا دیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ،

اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جبکہ مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں تاکہ وہ علاقے کو خالی کر دیں ۔پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے جنہیں نا معلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ آپریشن کے دوران 30سے زائد مظاہرین متاثر ہو کر پمز ہسپتال پہنچ گئے جبکہ 6اہلکار بھی زخمی حالت میں پمز ہسپتال لائے گئے ہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں