میرا شوہر پچھلے کئی سالوں سے روز رات کو میرے ساتھ سوتے ہوئے یہ شرمناک حرکت کرتا ہے

تائپے (مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی اور خاوند کا رشتہ ایک طرف بہت مضبوط تو دوری جانب انتہائی نازک بھی ہے۔ اکثر ، وقت، حالات اور کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں جو اس بندھن میں توڑ ڈالتی ہیں یا پھر انتہائی نازک موڑ پر لے آتی ہیں۔

ایسا ہی معاملہ تائیوان کے اس 30سال سے شادی کے بندھن میں بندھے اس جوڑے کے ساتھ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے خاوند کو اس کی ایک خراب عادت کی وجہ سے خبردار کر دیا ہے کہ اس بدلو ورنہ بات طلاق تک پہنچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 30سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک یہ جوڑا اب طلاق کے انتہائی قریبی خدشے تک آن پہنچا ہے ۔

اور وجہ ہے خاوند کی ایک ناپسندیدہ عادت ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ میرا خاوند گزشتہ 30سال سے میرے پاس سوتے ہوئے نیند کی حالت میں مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔ (یہ تو خاوندکا دل ہی جانتا ہے کہ ایسا واقعی نیند میں ہوتا ہے یا جان بوجھ کر)خاتون کا کہنا ہے کہ میں اکثر گہری نیند میں ہوتی ہوں تو اچانک مجھ پر تھپڑوں،لاتوں ،گھونسوں ، مکوںیا پھر دھکوں کی بوچھاڑ شروع ہو جاتی ہے۔

کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بستر پر فلائنگ کک کا مظاہرہ ہوجاتا ہے۔30سال اس تکلیف دہ چیز کو برداشت کرنے کیلئے بہت ہوتے ہیں ۔اب مزید نہیں ۔اب اگر ایسا ہوا تو میں اپنے خاوند سے الگ ہو جاں گی۔

اس کے خاوند کا معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ شخص سلیپ ڈس آرڈر کا شکار ہے ۔اور علاج سے جلد اس عادت سے چھٹکارہ پا سکتا ہے۔ دوسری جانب خاوند کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ اپنی بیوی کو مارنے پیٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔اور خوابوں میں وہ کسی اور سے لڑ رہا ہوتا ہے جس کی شکار اس کی اپنی بیوی بن جاتی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں